پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سانحہ 9مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کوعدالت پیش کردیا گیا۔

ان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا،فاضل جج نے صنم جاوید کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرنے کا حکم  دیدیا،اس موقع پر پولیس کے سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو تھانہ کینٹ  گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔گزشتہ روز صنم جاوید کو گوجرانوالہ پولیس موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء کی برآمدگی کے لئے لاہور لے کر آ ئی،  ان کو پریزن وین میں پولیس موبائلز کے ہمراہ لاہور کے علاقے اچھرہ  میں ان کی رہائش گاہ لایا گیا تھا ۔