پاکستان نے بلیسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے بلیسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی/اسلام آباد(آن لائن ،اے این این)پاکستان نے زمین سے زمین پر دوہزار 750کلو میٹر تک مار کرنے اورروایتی اورایٹمی ہتھیارساتھ لے جانے کی صلاحیت کے حامل بلیسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پیر کے روز زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین سوئم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن،اسٹریٹجک کمانڈ فورس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ۔شاہین سوئم جوہری اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی مار 2750 کلومیٹر ہے۔ بیان کے مطابق اس تجربے کا مقصد اس بیلسٹک میزائل کو ڈیزائن اور تکنیکی حوالوں سے ٹیسٹ کرنا تھا۔ سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے اس تجربے کو ملک کی دفاعی قابلیت کو مضبوط کرنے میں اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے سٹرٹیجک کمان اینڈ کنٹرول سسٹم اور کسی بھی جارحیت کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے سٹرٹیجک فورسز کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لئے تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔شاہینتھری بیلسٹک میزائل سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد ملے گی۔ملکی دفاع کے صلاحیتوں میں اضافے کے لئے یہ تجربہ انتہائی اہم ہے۔انھوں نے پاکستان کی سائنسدانوں اور نجنیئرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم عالمی معیار کے مطابق ہے۔دوسری جانب صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر پوری قوم سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ۔ یاد رہے کہ پچھلے سال نومبر میں پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل شاہین ون اے حتف فور کا کامیاب تجربہ کیا تھا

مزید :

صفحہ اول -