”اپنی اوقات میں رہو اور۔۔۔“ امپائر نے احمد شہزاد کو بھرے سٹیڈیم میں ’رسوا‘ کر دیا، احمد شہزاد نے ایسا کیا کیا تھا کہ امپائر شدید غصے میں آ گئے؟ جان کر ہی آپ کو بھی غصہ آ جائے گا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سنسنی خیز مقابلے تو جاری ہیں ہی لیکن کھلاڑیوں کی آپس میں امپائرز کیساتھ گرما گرمی بھی جاری ہے جس کے باعث پاکستانی حیرت میں بھی مبتلا ہیں اور غم و غصے میں بھی ہیں کہ امپائرز کیساتھ بدکلامی یا بدتمیزی سے کھیل کا حسن خراب ہوتا ہے۔
راحت علی اور عماد وسیم کی لڑائی ہوئی تو احمد شہزاد اور صہیب مقصود میں بھی دھکم پیل دیکھنے کو ملی لیکن جب اس پر بھی دل نہ بھرا تو احمد شہزاد نے امپائر کیساتھ ایسی حرکت کر دی کہ وہ تڑپ اٹھے اور سب کے سامنے ہی انہیں اپنے آپے میں رہنے کو کہہ دیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
Yet another top notch display of acting by Ahmad the chutia Shahzad#MSvLQ pic.twitter.com/OgJFZTgffS
— hooman (@jajajajfsfsfsfs) March 9, 2018
ہوا کچھ یوں کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ایک گیند پر ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے وکٹوں کے پیچھے کیچ کی اپیل کی مگر امپائر نے آﺅٹ نہ دیا جس پر احمد شہزاد ’اوور ایکٹنگ‘ کر گئے جو امپائر کو بالکل بھی اچھی نہ لگی اور انہوں نے فوراً کپتان شعیب ملک کو اشارہ کرتے ہوئے انہیں سمجھانے کو کہا۔
جیسے ہی اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے احمد شہزاد کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں اداکاری کی بجائے کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کے مشورے دئیے جانے لگے۔
شانزے ملک نامی صارف نے امپائر اور احمد شہزاد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”امپائر احمد شہزاد سے کہتے ہوئے کہ اپنی اوقات میں رہو“
Umpire asking Ahmad Shahzad to stay in "Aoqaat" ????#MSvLQ #LQvsMS pic.twitter.com/gT5SqqMN3X
— Shanze Malik (@ShanzeMalik17) March 9, 2018
خواجہ عبید اللہ نے بھی کچھ ایسا ہی لکھا
Umpire asking Ahmad Shahzad to stay in "Oqaat" ????#MSvLQ pic.twitter.com/kLcYe1zh46
— Khawaja Abaid Ullah (@KhawajaAbaid) March 9, 2018
حسین شبیر نے لکھا ”احمد شہزاد سر! برائے مہربانی اوور ایکٹنگ سے پرہیز کریں اور کارکردگی پر توجہ دیں۔ آپ کے والی کارکردگی پر لوگ ایکٹنگ تو کیا سائیڈ رول کرتے ہوئے بھی شرماتے ہیں“
@iamAhmadshahzad Sir please over acting avoid kare aur performance pe focus kre.
Apke wali performance pe log acting tu kia side role krte hoye bhi sharmatay hain.#MSvLQ #PSL2018 #MSvPZ https://t.co/CCFBApE8jt
— Husain shabbir (@Husainshabz) March 10, 2018
ساغر نے احمد شہزاد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” جب آپ کی کرش کہے کہ میں کسی اور سے پیار کرتی ہوں“
When your crush says, I'm in a relationship with someone else!#LQvMS #MSvLQ pic.twitter.com/r0mVrPEBMh
— Sagar Samy (@sagarsamy) March 9, 2018