پیرمحل، مسلح ڈاکو گینگ نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو لوٹ لیا
پیرمحل(نا مہ نگار) مسلح ڈاکو گینگ نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو لوٹ لیا۔ کمالیہ روڑ پر واقع گا ﺅں 663/4گ ب کے مکین ربنواز نے موقف اپنا یا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر رجا نہ منڈی سے گھر کو واپس آرہا تھا کہ 87موڑ کے قریب 3مسلح ڈا کو ﺅں نے ناکہ لگا کر طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ۔ پیر محل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملز مان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہو ئے کاروائی کا آغاز کر دیا۔