آٹھوں بازاروں میں صرف 11 فیصد گھریلو وکمرشل صارفین واسا کا بل جمع کراتے ہیں ‘ایم ڈی واسا

 آٹھوں بازاروں میں صرف 11 فیصد گھریلو وکمرشل صارفین واسا کا بل جمع کراتے ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شہر کے مرکزی کاروباری علاقہ چوک گھنٹہ گھر اور ملحقہ آٹھوں بازاروں میں صرف 11 فیصد گھریلو وکمرشل صارفین واسا کا بل جمع کراتے ہیں جبکہ باقی 89 فیصد صارفین واسا کے ڈیفالٹرز ہیں۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے واضح کیا ہے کہ شہر کے مرکز میں واقع آٹھوں بازاروں کے تاجروں اور دکانداروں کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کررہے ہیں تاہم ساڑھے 6 ہزار کے قریب گھریلو اور کمرشل صارفین واسا کا بل جمع نہیں کراتے جس کی وجہ سے وہاں محکمہ کو سیوریج مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نہوں نے مزید کہا کہ آٹھوں بازاروں کے رہائشی ،تاجر اور دکاندار اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے واجب الادا واجبات اور ماہانہ بل بروقت جمع کرائیں تاکہ انہیں سیوریج کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر نجات مل سکے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ اس وقت" ستھرا پنجاب" پروگرام پر عمل درآمد کیا جارہا ہے تاہم آٹھوں بازاروں میں رہائش پذیر مکین، تاجر حضرات اور دکاندار اس کے برعکس تمام شاپرز اور سالڈ ویسٹ رات کو دکانیں بند کرتے وقت روڈ سائیڈ ڈرین میں پھینک جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سیوریج مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا دکاندار اور تاجر حضرات روڈ سائیڈ ڈرین لائنز میں سالڈ ویسٹ ہرگز نہ پھینکیں بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔