ٹوبہ ٹیک سنگھ، مسافر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی)تیز رفتار مسافر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا ،بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 323ج ب کے قریب 57سالہ محمد ارشد ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے فیصل آباد سے کراچی جانے والے تیز رفتار مسافر ٹرین ملت ایکسپریس کی زد میں آکر بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی ۔