عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد، سپیکر کو نام جمع کرادےا
اسلام آباد(آئی این پی) سنی اتحاد کونسل میں قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر منتخب کر کے اسپیکر آفس میں نام جمع کرادیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نششت کے لیے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا۔لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔ اس موقع صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔
عمر ایوب