پولیس موبائل پر مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار زخمی

پولیس موبائل پر مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار زخمی
پولیس موبائل پر مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکار پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکار پور میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس موبائل شکار پور کے ٹاروپور محلے میں گشت کر رہی تھی کہ اچانک مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے سبب حملہ آور فرار ہو گئے تاہم 2 اہلکار  زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور زخمی اہلکاروں شمس الدین اور محمد طاہر کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔