خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ ...
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی : ہم سب چاہتے ہیں کہ اچھی شکل و صورت ہو، اس کو حاصل کرنے کے لئے کس حد تک جاتے ہیں۔ کئی دفعہ اس کو حاصل کرنے کے چکر میں ہم اپنا نقصان کروابیٹھتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا حل یہ ہوتا ہے کہ راتوں رات سفید اور جلد میں نکھار لانے والی اشیا مارکیٹ سے خرید لاتے ہیں لیکن آپ کو نہیں پتہ، ان کریموں میں مرکری کی مقدار شامل ہوتی ہے جو کہ ہماری جلد کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔
اس کے استعمال کے بعد دھبے، جلن اور سوزش پیدا ہوجاتی ہے۔ مرکری کے استعمال کی علامات میں جذباتی کیفیت میں تبدیلی، تھکاوٹ، یادداشت کی کمزوری اور مسلسل سرکادرد شامل ہے۔ مرکری ملی اشیا کے باقاعدہ استعمال سے گردوں کے خراب ہونے کا اندشیہ بھی ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے نروس سٹم میں بھی خرابی پیدا ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ نوزائیدہ بچوں اور بڑے بچوں کی ذہنی نشوونما پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ نوزائیدہ بچے جن کی مائیں ایسی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں ،جب ماں کو چھوکر اپنی انگلیاں منہ میں ڈالتے ہیں تو مرکری کے اجزاءان کے منہ کے ذریعے ان کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔
بہت سی ایسی مصنوعا ت جن میں مرکری کا استعمال کیا گیا ہو مارکیٹ میں بغیر چیک کئے ہی پہنچ جاتی ہیں اور وہ آئی ایس او کے سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہوتی ، مارکیٹ میں جگہ جگہ مل جاتی ہیں، جن کو ہم خرید لاتے ہیں حالانکہ لفظ ”فوری“ لکھا ہونے کی وجہ سے بھی ہم اسے نظر انداز کردیتے ہیں اور کسی بھی قسم کی فوری جسمانی تبدیلی بغیر کسی نقصان کے ممکن نہیں ہے۔ مثال کے طور پر وزن کو کم کرنے والی ادویات وقتی طور پر تو آپ کو فائدہ دیتی ہیں لیکن ساتھ ساتھ آپ کے گردے خراب کرنے کا موجب بھی بنتی ہیں۔ اس لئے کوئی بھی چیز جو یہ دعویٰ کرے کہ فوری طور پر مسئلہ حل کرے گی، ٹھیک نہیں ہوگی اور اس طرح فوری اثر کرنے والی کریمیں آپ کی جلد کو بیرونی طور پر جلادیتی ہیں۔
ہمیشہ سے ہی اچھے برانڈ کی کریم ڈھونڈنا ایک بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔ راتوں رات اپنی جلد میں نکھار لانے سے آپ مکمل چھان بین کرلیں کہ اس میں نقصان دہ اجزاءتو شامل نہیں ؟ ہمیشہ وہ برانڈ ہی استعمال کریں جو کہ کئی سالوں سے استعمال ہورہا ہو یا (پی ایس کیو سی اے) سے منظور شدہ ہو۔