پیپلز پارٹی نے کبھی گیلپ سروےز کو اہمیت نہیں دی ،منظور احمد وٹو

پیپلز پارٹی نے کبھی گیلپ سروےز کو اہمیت نہیں دی ،منظور احمد وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی گیلپ سروےز کو اہمیت نہیں دی پیپلز پارٹی عوام کو ہی اپنی مقبولیت کا مظہر سمجھتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کے دور میں گیلپ سروے پر واویلا مچانے والے اب آئی آر آئی کی رپورٹ پر خاموش دکھائی دے رہے ہیں اور حکمران جماعت کی کے حواریوں میں کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آ رہے اس رپورٹ کے مطابق حکمرانوں کی 81 فیصد مقبولیت میں کمی ان کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے چار ماہ کے دور حکومت میں آٹا 34 سے 48 روپے ایل پی جی 85 سے 140 روپے، گیس کے ریٹ میں 70 فیصد اضافہ، بجلی کا یونٹ 9سے 18روپے پر پہنچا دیا ہے امن و امان کی مخدوش صورت حال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

مزید :

صفحہ آخر -