سول کورٹ میں بھی کیسوں کو کمپیوٹرائز ڈکرنے کا کام شروع

سول کورٹ میں بھی کیسوں کو کمپیوٹرائز ڈکرنے کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ کے بعد سول کورٹ میں بھی کیسوں کو کمپیوٹرائز ڈکرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ،سول کورٹ کے 70 ڈیٹا انٹری آپریٹر زنے ایک روزہ کورس مکمل کرلیا ہے، پہلے روز گارڈین جج شازیہ منور اور سوفٹ ویئر ڈویلپرشہزادہ ندیم نے لیکچر دیا، دوسرے مرحلے میں ضلع کچہری، کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاون کچہری کے ڈیٹاآپریٹرزکی ورکشاپ ہوں گی اور ان کو کام سے حوالے سے لیکچر دیا جائے گا۔سیشن کورٹ میں ڈیٹا انٹری آپڑیٹرزکو سول کیسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے سول کورٹ کے 70 ڈیٹا انٹری آپریٹرزکی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کروائی گئی۔ڈیٹاآپریٹرزکو گارڈین جج اور آئی ٹی کی انچارج شازیہ منور اور سوفٹ ویر ڈویلپر شہزادہ ندیم نے لیکچر دیا ڈیٹا آپریٹرز کو تربیت دینے کے لئے ایک بڑی سکرین لگائی گئی تھی جس میں کیسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور عدالتوں کے باہر پیشی کی فہرستوں کو کمپوٹرائز کے حوالے سے بتایا گیاہے۔ ورکشاپ میں سول کورٹ کے70 ڈیٹاآپریٹرزکو مدعو کیا گیا ۔