گورنر سندھ کے عہدے پر کون کتنی دیر تعینات رہا

گورنر سندھ کے عہدے پر کون کتنی دیر تعینات رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(بلال چوہدری)عشرت العباد سندھ کے سب سے زیادہ عرصہ تک سندھ کے گورنر رہے ان سے قبل بیگم راعنا لیاقت علی خان 3سال ،ایس ایم عباسی 6سال جبکہ محمد ہارون نے دو مرتبہ صوبہ سندھ کے گورنر بنے اورکل ملا کر 4سال تک اس عہدہ پر فائز رہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے پچھلے 27گورنروں کے بارے میں مختصر ساجائز ہ لیا جائے تو معلوم ہو تاہے کہ داکٹر عشرت العباد سب سے زیادہ وقت تک صوبہ کے گورنر رہے جو کہ 2002سے لیکر 27دسمبر 2002سے 9نومبر 2016تک اس عہدہ پر فائز رہے ان سے قبل صوبہ کے پہلے گورنر شیخ غلام حسین ہدایت اللہ14اگست1947تا 4اکتو بر1948،شیخ دین محمد 7اکتوبر1948تا19نومبر1949،میاں امین الدین19نومبر1949تایکم مئی1953،جارج بکسنڈال کو نسٹنٹین2مئی1953تا12اگست1953، حبیب ابراہیم رحمت اللہ 12اگست 1953تا 23جون 1954،نواب افتخار حسین24جون 1954تا14اکتوبر 1955 تک گورنر رہے بعد ازاں صوبہ سندھ مغربی پاکستان کا حصہ ون یونٹ14اکتوبر1955تا یکم جولائی 1970 تک رہا ۔سقوط ڈھاکہ کے بعد سندھ کے پہلے گورنر رحمان گل بنے جویکم جولائی 1970تا 20دسمبر1971تک عہدہ پر فائز رہے ان کے بعدممتاز بھٹو22دسمبر1971تا 20اپریل 1972،میر رسول بخش ٹالپر یکم جون 1972تا 14فروری 1973،بیگم رعنا لیاقت علی خان 15فروری1973تا 28فروری1976،محمد دلاور خانجی یکم مارچ 1976تا 5جولائی 1977، عبدالقادر شیخ 6جولائی1977تا17ستمبر 1978، ایس ایم عباسی18ستمبر1978تا6اپریل 1984،جہاندار خان 7اپریل 1984تا 4جنوری 1987، اشرف ڈبلیو تابانی 5جنوری1987تا 23جون 1988،رحیم الدین خان 24جون 1988تا 12ستمبر1988، قدیر الدین احمد12ستمبر1988تا 18اپریل 1989،فخر الدین جی ابراہیم 19اپریل 1989تا 6اگست 1990،محمد ہارون ( پہلی مرتبہ) 6اگست 1990تا 18جولائی 1993، حکیم محمد سعید 19جولائی 1993تا 23جنوری 1994، محمد ہارون (دوسری مرتبہ ) 23جنوری 1994تا 21مئی 1995، کمال الدین اظفر22مئی 1995تا 16مارچ 1997،معین الدین حیدر 17مارچ 1997تا 17جون 1999،ممنون حسین19جون 1999تا 12اکتوبر 1999،عظیم داود پوتہ25اکتو بر 1999تا 24مئی 2000، محمد میاں سومرو25مئی 2000تا 26دسمبر 2002 گورنر کی حیثیت سے سندھ کی خدمت کر چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -