امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک کے بڑے شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی

امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک کے بڑے شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی
امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک کے بڑے شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں آج امام حسینؓ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ عقیدت مندوں کی طرف سے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں چہلم کا مرکزی جلوس حویلی شاہ سے نکالا جائے گا،پشاور میں3 بجے اندرون شہر سے جلوس نکالا جائے گااور کوئٹہ میں مرکزی جلوس عملدارروڈ سے برآمد ہو گا۔
امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظام کیے جا رہے ہیں، پشاور میں3ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں میں بھی ہزاروں پولیس اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں آج موبائل سروس بند رہے گی، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔