نیب نے سابق وفاقی وزیربابر غوری کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی

نیب نے سابق وفاقی وزیربابر غوری کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی
نیب نے سابق وفاقی وزیربابر غوری کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے سابق وفاقی وزیر اور ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی،بابر غوری پر دور اقتدار میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابرغوری سے پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب حکام کے مطابق بابر غوری نے اپنے دور میں 870 غیر قانونی بھرتیاں کی،بابر غوری نے اپنے من پسند افسروں کوگریڈ 19 اور 20 میں ترقیاں دیں ہیں،نیب نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں 2008 میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے،سابق وفاقی وزیربابر غوری کے خلاف ایک نیب ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے۔

مزید :

قومی -