گیس کی قلت اور بندش کی تمام ذمہ داری وفاق پر ہے، امتیاز شیخ

گیس کی قلت اور بندش کی تمام ذمہ داری وفاق پر ہے، امتیاز شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس بحران پھر سنگین ہوگیاہے، گیس کی قلت اور بندش کی تمام ذمہ داری وفاق پر ہے۔امتیاز شیخ نے گیس کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نجی پاور کمپنیوں، صنعتوں اور سی این جی سیکٹر سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے، سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس سے محروم کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، موسم گرما میں گیس کا یہ حال ہے تو موسم سرما میں کیا ہوگا؟۔انہوں نے کہاکہ گیس کی قلت آر ایل این جی کے تاخیر سے کیے معاہدوں کا نتیجہ ہے، ایل این جی کی درآمد میں تعطل حکمرانوں کی ناکامی ہے۔