شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛دفتر خارجہ کا غیرملکی سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا مشورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث دفتر خارجہ نے غیرملکی سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا مشورہ دیدیا۔
سما ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے غیرملکی سفارتکاروں کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں، خط میں دفتر خارجہ نے کہاکہ اسلام آباد میں 15اور 16اکتوبر کو ایس سی او اجلاس ہوگا، حکومت نے اجلاس کے شرکا کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کررکھے ہیں،کانفرنس کے دوران متعدد شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند ہوں گی،کسی پریشانی سے بچنے کیلئے سفارتکار اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارتکار ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود، ٹریفک پلان پر عمل کریں۔