صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا ہے،گورنر فیصل کریم کنڈی

صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا ہے،گورنر فیصل ...
صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا ہے،گورنر فیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈجرگے کا انعقاد کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جرگے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کی،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی جرگے میں شریک  ہوئے،مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان خیبرپختونخوااسمبلی جرگے میں شریک ہوئے،جرگے میں ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم، محسن داوڑ،میاں افتخار، محمد علی شاہ باچا ،سکندر شیرپاؤ نے شرکت کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی ممبران کا بھی مشکور ہوں،جرگے کے انعقاد پر صوبائی حکومت کا شکرگزار ہوں،ان کاکہناتھا کہ صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا ہے ،سیاسی  اختلافات ہیں مگر صوبےکا امن، عوام کی خوشحالی ترجیحات ہیں،فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، اس خطے میں افغانستان کا مسئلہ ہمارے سامنے ہے،افغانستان پر عالمی برادری مذاکرات سے مسئلے کے حل پر متفق ہوئی،کل خیبر میں افسوسناک واقعہ ہوا،ہمارے پاس وقت کم ہے،ہم نے سب کو مذاکرات پر آمادہ کرنا اور مسئلہ کا حل نکالنا ہے،عوام کی خوشحال اور صوبے کا مفاد ہماری ترجیحات ہیں۔