مجوزہ آئینی ترمیم کے ڈرافٹ سے کونسی شقیں کس کے کہنے پر نکال دی گئیں ۔۔؟ عاصمہ شیرازی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

مجوزہ آئینی ترمیم کے ڈرافٹ سے کونسی شقیں کس کے کہنے پر نکال دی گئیں ۔۔؟ ...
مجوزہ آئینی ترمیم کے ڈرافٹ سے کونسی شقیں کس کے کہنے پر نکال دی گئیں ۔۔؟ عاصمہ شیرازی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )  سینئر تجزیہ کارعاصمہ شیرازی نے انکشاف کیا ہے  کہ بات مختلف یوں ہے کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ آئینی عدالتیں بنیں جبکہ مولانا  فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ آئینی عدالت بنے البتہ ہماری اطلاعات کے مطابق ڈرافٹ  میں جو ملٹری کورٹس کی متنازع شقیں تھیں وہ پیپلز پارٹی اور مولانا  فضل الرحمان نے نکال دی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ عمران خان اس کا عندیہ دے سکتے ہیں کہ اگر منصور علی شاہ آگئے تو وہ الیکشن آڈٹ کی بات کریں گے اور حکومت گھر چلی جائے گی۔