تحریک انصاف کے رہنما وفاقی حکومت کو کیا "طعنے" دے رہے ہیں ۔۔۔؟  شاہزیب خانزادہ اہم تفصیلات سامنے لے آئے

تحریک انصاف کے رہنما وفاقی حکومت کو کیا "طعنے" دے رہے ہیں ۔۔۔؟  شاہزیب ...
 تحریک انصاف کے رہنما وفاقی حکومت کو کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر و تجزیہ کار  شاہزیب خانزادہ نےکہا ہے کہ علی امین گنڈا پور  نے کل ایک اور وضاحت دی جس کے بعد سے تحریک انصاف کے رہنما وفاقی حکومت کو طعنے دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ محسن نقوی اور وفاقی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور وہ گنڈاپور کو اسلام آباد آنے سے روکنے میں ناکام ہوگئے ۔حکومت یہ الزام لگا رہی ہے کہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد تحریک انصاف کے حق میں فیصلے آنا شروع ہوجائیں گے اور الیکشن کالعدم قرار دے کر ملک کو نئے انتخابات کی طرف لے جایا جائے گا ،تحریک انصاف کے ایم این ایز کے ووٹوں کے ذریعے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خبر بھی آئی کہ مولانا  فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دینے پر راضی ہیں ۔ان سب کے باوجود  جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کہتے ہیں کہ آئینی عدالت کے نام پر کٹھ پتلی عدالت قائم کی جارہی ہے جو ایگزیکٹو کے تابع ہوگی۔آئینی عدالت کا چیف جسٹس فردِ واحد وزیراعظم کی صوابدید پر لگایا جائے گا۔ وکلاء تنظیمیں عدلیہ اور آئین کے تحفظ کے لیے جدوجہد کریں۔معیشت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ختم ہوگئی ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی3 روزہ دورے پر اسلام آباد میں آمد ہوئی ہے اور سعودی وفد میں توانائی مائنگ منرلز اور ایگریکلچر شعبے کے حکام اور کمپنیاں شامل ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک کہتے ہیں کہ سعودی وفد کی آمد پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سخت ہدایات ہیں کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا ہے۔