معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟ جانیے

معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟ جانیے
معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )معروف  صنعتکار کی رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟  اس حوالے سے  بھارت میں کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رتن ٹاٹا کی موت کے ساتھ ہی یہ سوال گردش کرنے لگا ہے کہ ٹاٹا سنز سمیت 165 بلین ڈالرز کے کاروبار کا نیا مالک کون ہو گا؟ 2011ء میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں رتن ٹاٹا نے بتایا تھا کہ مختلف وجوہات و خدشات کی وجہ سے وہ 4 بار شادی کرتے کرتے رک گئے تھے۔اب چوںکہ ان کا کوئی والی وارث نہیں ہے اس لیے ہر ایک کی نگاہ اسی پر ٹکی ہوئی ہے کہ ٹاٹا گروپ کے تحت چلنے والی مختلف کمپنیاں کون سنبھالے گا؟

"جنگ " کے مطابق  رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی نویل ٹاٹا کو ان کے جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو ٹاٹا گروپ کی میراث کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی نویل ٹاٹا کو ان کے خاندانی تعلقات اور ٹاٹا گروپ کی مختلف کمپنوں میں شمولیت کی وجہ سے مضبوط دعوے دار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔