بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں:اویس لغاری

بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں:اویس لغاری
بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں:اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، توانائی کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے، پاکستان میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے سے کم ہونی چاہئے۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کی قیمت 10 روپے یونٹ سے کم ہوگی تو صنعتوں، عوام کو فائدہ ہوگا، قیمتوں کو کم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں، ان اقدامات میں سے ایک بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر باہمی مشاورت کے ساتھ نظرثانی کرنا ہے۔

مزید :

قومی -