ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا، پنجاب بھر میں109کیسز رپورٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں لاہور سے ڈینگی کے تین کیسز جبکہ 24گھنٹے میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے109کیسز اور ایک ہفتہ میں859ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے نے بتایا ہے کہ رواں سال ابتک ڈینگی کے2ہزار976ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے، انسداد ڈینگی کے لئے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔