روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 277روپے 62پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔ بعدازاں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 07پیسے کے محدود اضافے سے 277روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 02 پیسے کی کمی سے 279 روپے 59 پیسے کی سطح پربند ہوئی۔