ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے قومی ذخائر کا حجم 4 اکتوبر کو مجموعی طور پر 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔