داروغہ والا، مسجد کے برآمدے کی دو منزلہ چھت میں بوس ،2بچوں سمیت 22نمازی شہید ،25زخمی

داروغہ والا، مسجد کے برآمدے کی دو منزلہ چھت میں بوس ،2بچوں سمیت 22نمازی شہید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) لاہور کے علاقہ داروغہ والا میں واقع جامعہ مسجد حنفیہ کے برآمدے کی دو منزلہ چھت کادرمیان میں آدھا حصہ گرنے سے 40سے 45نمازی ملبے تلے دب گئے جن میں 2بچوں سمیت 22افراد شہیداور25نمازی زخمی ہوگئے جن میں دوافراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے بتا یا جا تا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نمازظہر ادا کررہے تھی کہ اچانک لینٹر کی چھت کا بڑا حصہ درمیان سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں نمازی ملبے تلے دب گئے اور اطلاع ملنے پر مقامی افراد کی بہت بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کردیں ، ریسکیو 1122اور مختلف فلاحی تنظیموں کے رضاکار اور ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اس دوران مقامی افراد اور ریسکیو 1122نے لینٹر کے ملبے کو ہٹانے کیلئے دو کرینیں منگوائی جس میں سے ایک کرین گنجان آبادی کے باعث مسجد تک نہ پہنچ سکی جبکہ جو کرین مسجد تک پہنچ سکی اسکا ڈیزل ختم ہوگیا جس پرایمبولینس میں ڈیزل منگوایاگیااور کرین میں ڈال کر امدادی کارروائی شروع کی گئی امدادی کاموں کوتین حصوں میں تقسیم کیاگیاریسکیوکا ایک گروپ ٹیکنیکل سٹاف پر مشتمل تھا جو مشینوں سے لینٹر کو کاٹ رہا تھا دوسراگروپ لینٹرکا ملبہ اٹھاکر زخمیوں کو اٹھارہاتھاجبکہ تیسراگروپ 100سے زائد مقامی افراد پر مشتمل تھاجو ملبے کی مٹی اور اینٹیں اٹھاکر باہر گلی میں رکھ رہا تھاتقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بعد کمشنر لاہور راشدمحمود لنگڑیال ،ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدراشرف ،سی سی پی او لاہور امین وینس ، صوبائی وزیر خوراک بلال یا سین ،ایم پی اے وحید گل ،ایم پی اے باؤ اختراور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور بجلی وگیس کی سپلائی کو منقطع کرواکر امدادی کاروائیاں تیزکروائیں اس کے باوجود امدادی کارروائیاں رات گئے تک جاری رہیں جسکی وجہ آبادی کا گنجان ہونااور چھوٹے سائز میں جدید آلات کی عدم دستیابی بتایاجاتاہے آخری اطلاعات تک مسجد کے ملبے سے 10 افراد کی لاشیں اورامام مسجد غلام نبی سمیت 20زخمیوں کو نکالاجاسکاجنہیں سروسزاور شالامار ہسپتال منتقل کیاگیا ریسکیو1122کے پی آر او جام سجاد اورایدھی ذرائع کے مطابق مسجد کا لینٹر گرنے سے رات گئے تک 12افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ۔ جن میں 12سالہ سلمان سلیم ،13سالہ محمد رزاق ،32سالہ رضوان نصیر،40سالہ جمشید اقبال ،42سالہ مختار احمد ،42سالہ زاہد اور50سالہ لیاقت شامل ہیں جنہیں پوسٹمارم کیلئے میوہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کیاگیاہسپتال ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سروسز ہسپتال میں داخل زخمیوں میں 2افراد کی شہادت ہوئی جبکہ تین افراد کی حالت نازک بتا ئی جارہی ہے اسی طرح شالامار ہسپتال میں بھی درجنوں زخمیوں کولایاگیاجن میں متعددافراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیاگیا مقامی افراد کے مطابق جامع مسجد حنفیہ دو منزلہ تھی اور مسجد کا کچھ حصہ زیر تعمیر بھی تھا دوسری منزل کے لینٹر پر تقریبا9انچ مٹی ڈال کر ٹائل لگائی گئی تھی اور مسلسل تین روز جاری رہنے والی بارش کے باعث دوسری منزل کا لینٹر کمزور ہوگیا تھااورگذشتہ روز نمازظہر کے دوران مسجد کے ایک طرف کھڑا ایک مینار جیسے ہی دوسری منزل کے لینٹر پر گراتو دوسری منزل کا لینٹر پہلی منزل کے لینٹرپرگرا اور پہلی منزل کا لینٹر بوجھ برداشت نہ کرسکا اور پہلی منزل کا بڑا حصہ نمازیوں کے اوپر گرگیا

مزید :

صفحہ اول -