امریکی گروپ نے شیطان کا مندر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تعمیر کی تیاریاں شروع کر دیں

امریکی گروپ نے شیطان کا مندر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تعمیر کی تیاریاں شروع ...
 امریکی گروپ نے شیطان کا مندر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تعمیر کی تیاریاں شروع کر دیں
کیپشن: amriki

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیٹرائٹ(نیوز ڈیسک) ’شیطانی مندر‘ نامی امریکی گروپ نے شیطان کا مندر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تعمیر کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ شیطانی گروپ کے بانی ڈوگ میسنر نے اخبار ’ڈیٹرائٹ میٹرو ٹائمز‘ کو بتایا کہ اس مندر کی تعمیر کے لئے ڈیٹرائٹ شہر کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ یہ شہر اختلاف رائے رکھنے والے فنکاروں کی اماجگاہ ہے۔مندر کی تعمیر کے تمام تر انتظامات 32سالہ خاتون جیکس بلیک مور کی زیر نگرانی ہونگے۔جیکس کا کہنا ہے کہ ڈیٹرائٹ میں تعمیر کیا جانے والا مندر ایسے 15مندروں میں سے پہلا ہو گا۔ اس کی تعمیر کے لئے جگہ کے انتخاب کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ایسی جگہ ڈھونڈی جارہی ہےجہاں شیطان کے چیلے مکمل آزادی کے ساتھ اپنے افعال سر انجام دے سکیں۔اس مندر میں شیطانی چیلے اپنی شادیوں اور جنازوں کی تقریبات منعقد کیا کریں گے۔یہاں خصوصاً ہم جنس پرستوں کی شادیوں کا انجام کیا جائے گا کیونکہ ان لوگوں کو دیگر شہروں میں قانونی اور سماجی مخالف کا سامنا ہے۔شیطانی مندر گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مندر میں انسانوں یا جانوروں کی قربانی نہیں کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -