پنجاب حکومت کی کوئی پلاننگ نہیں ،کراچی طرز کا آپریشن یہاں بھی ہونا چاہیے :چودھری پرویز الہی

پنجاب حکومت کی کوئی پلاننگ نہیں ،کراچی طرز کا آپریشن یہاں بھی ہونا چاہیے ...
پنجاب حکومت کی کوئی پلاننگ نہیں ،کراچی طرز کا آپریشن یہاں بھی ہونا چاہیے :چودھری پرویز الہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق)کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نندی پور پروجیکٹ پر ناقص منصوبہ بندی سامنے آ گئی ،سولر منصوبہ لگا کر 16ارب روپے ضائع کئے گئے ، پنجاب حکومت کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی،کراچی طرز کا آپریشن پنجاب میں بھی ہونا چاہیے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبے پر شریف برادران نے بڑے دعوے کئے، وزیر اعلی شہباز شریف کی باتیں سن کر بہت دکھ ہوتا ہے،نندی پور پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کو ستارہ امتیاز دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بہت مسائل تھے جنہیں حل کرنا ضروری تھا ،ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ ہے ۔چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی ،حکومت نے رینٹل پاور کے خلاف بہت شور مچایا ،رینٹل پاور منصوبے نئے نام سے چلا ئے جا رہے ہیں ۔