اے این پی بھر پور قوت بن کر ابھررہی ہے ،اعجاز علی

اے این پی بھر پور قوت بن کر ابھررہی ہے ،اعجاز علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈکے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان نے کہاہے کہ پارٹی میں روزبروزشمولیت کی وجہ سے پارٹی ترقی کے راہ پرگامزن ہوچکی ہے مگرچندسازشی عناصرپارٹی میں اختلاف پیداکررہے ہیں ان کوخبردارکرتے ہیں کہ وہ پارٹی میں سازش کرنے سے بازاجائیں ورنہ ان کے خلاف پارٹی کے ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے پرکاروائی کی جائیگی کیونکہ پارٹی کے آئین سے کوئی بھی شخص بالاترنہیں ہے ان خیالات کااظہاراعجازعلی خان نے ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اس لئے عوامی کی نظریں صرف اورصرف عوامی نیشنل پارٹی پرلگی ہوئی ہے اورلوگ مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں مگرپارٹی میں چندسازشی عناصرپارٹی میں انتشارپھیلانے کی کوشش کررہے ہیں مگروہ کھبی بھی اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونگے ان کوخبردارکرتے ہیں کہ وہ سازشوں سے بازاجائیں ورنہ ان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے پرکاروائی کی جائیگی کیونکہ پارٹی کے منشوروآئین سے کوئی بھی شخص بالاترنہیں ہے ۔