چارسدہ ،ضلع ناظم کا ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

چارسدہ ،ضلع ناظم کا ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) ضلع ناظم فہد ریاض خان نے مختلف سرکاری اداروں کو ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن اداروں کی جانب سے کونسل کے کسی بھی ممبر کی سکیم فائنل نہ کی گئی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔وہ گزشتہ رو ز ضلعی کونسل کے تین روزہ اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ضلع کونسل کا تین روزہ اجلاس ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال،،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیکسیشن اور ان پر غورخوض کے حوالے سے کنونیئر مصور شاہ کی صدارت منعقد ہوا۔ ضلعی ناظم فہد ریاض خان نے تین روزہ اجلاس کے آخری دن کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی سکیمیں کسی نہ کسی صورت میں جاری ہے لیکن بعض سرکاری محکموں کی جانب سے ان ترقیاتی سکیموں کو تاحال آخری شکل نہیں دی گئی جبکہ بعض ترقیاتی سکمیں تاخیرکا شکا رہیں۔ اُنہوں نے تمام محکموں کو وارننگ دی کہ ایک ماہ کے اندر ان سکیموں کو آخری شکل نہ دی گئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔کونسل سے خطاب کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو حقیقی معنوں میں عوامی پولیس بننے کیلئے پولیس حکام کو بلدیاتی نمائندوں سے تعاون کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے محکمہ زکواۃ کو 15دن کے اندر گزشتہ تین سالوں کی رپورٹ کونسل کے سامنے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔