مقدمہ قتل میں دو ملزمان کا چالان سیشن کورٹ میں پیش کردیاگیا

مقدمہ قتل میں دو ملزمان کا چالان سیشن کورٹ میں پیش کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )نولکھا پولیس نے برانڈرتھ روڈمیں سگے بھائی عثمان اوراسد کوقتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان زین اور رحیم بٹ کا چالان سیشن کورٹ میں پیش کردیاگیا ہے ، چالان پر سماعت آج ہوگی سیشن جج نذیراحمد گجانہ نے برانڈرتھ روڈپراندھا دھند فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان زین اور رحیم بٹ کا چالان ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام کی عدالت میں بھجوادیاہے،اس چالان میں دونوں ملزمان مفرور ہیں جن کے نام پر پولیس نے سْرخ دائرے لگا رکھے ہیں، اس چالان کی سماعت آج سے شروع ہوگی ملزموں کے خلاف مقتول عثمان عارف اور اسد عارف کے والد محمد عارف نے مقدمہ درج کرارکھا ہے ،
جس میں مؤقف اختیارکیاگیا ہے کہ اس کا بیٹا عثمان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیاتھا، بعدمیں ملزم دکان پر گئے جہاں انہوں نے اسد عارف کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے،اس مقدمہ میں پولیس دونوں ملزموں کو گرفتارنہیں کرسکی ہے اور انہوں نے چالان میں ملزمان کومفرور قرار دے دیاہے۔