پی ٹی آئی کا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے اہم عہدیدار کو ہٹانے کا فیصلہ 

    پی ٹی آئی کا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے اہم عہدیدار کو ہٹانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (میاں ہارون رشید سے) تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے بڑا فیصلہ لیا،پنجاب کے ایک اعلی عہدیدار کی تبدیلی اورچودھری نثا ر کو اہم ذمہ داری دلوانے کیلئے بااثر قوتیں میدان میں آگئیں،مسلم لیگ(ن) لیگ کا فارورڈ بلاک بھی یوم عاشور کے بعد منظر عام پر آجائے گا۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو چند رفقاء نے مشورہ دیا ہے کہ اگروہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جیتنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں پنجاب میں اہم عہدیدار کو ہٹاناپڑے گا، جس کیلئے انہوں نے گورنر پنجاب اور دیگر رفقاء سے مشاورت بھی کر لی ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم نے محرم الحرام کے فوراً بعد اہم عہدیدار کو ہٹانے کا عندیہ دیا۔ذرائع کے مطابق و زیراعظم کا خیال ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے بعض اہم سیاسی رہنماؤں کو پنجاب کابینہ میں اگر شامل کرلیا جائے تو بلدیاتی الیکشن میں اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق چودھری سرور، عبدالعلیم خان سمیت دیگر رہنماؤں نے دو ماہ قبل مسلم لیگ (ن) کے درجنوں ممبران سے ملاقاتیں کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی تھی اور اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے اندر فارورڈ بلاک کا لاوا 100ڈگری سینٹی گریڈ تک پک چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار علی خان کو پنجاب اہم ذمہ داری دلوانے کیلئے بااثر قوتیں بھی میدان میں آ چکی ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی مثبت اشارہ دے چکے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کیلئے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے سربراہ ہونے کا اشارہ بھی دیا جا رہا ہے،ذرائع نے بتایا کہ نیب کی تحویل کے دوران آغا سراج درانی نے اپنی جماعت کے ایک درجن سے زائدارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جو پارٹی اور سندھ حکومت سے نالاں تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے اندر ممکنہ فارورڈ بلاک کی اطلاعات پر کسی بھی کارروائی کا فیصلہ بلاول بھٹو کی جانب سے وطن واپسی پر ہو گا۔ 
تحریک انصاف/فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -