علاقے میں چوری ، سراغ رساں کتے لائے گئے تو وہ سیدھے کس عمارت میں گھس گئے ؟ جان کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو جائیں گے

علاقے میں چوری ، سراغ رساں کتے لائے گئے تو وہ سیدھے کس عمارت میں گھس گئے ؟ جان ...
علاقے میں چوری ، سراغ رساں کتے لائے گئے تو وہ سیدھے کس عمارت میں گھس گئے ؟ جان کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (ڈیلی پاکستان آن لائن )حال ہی میں پولیس کے شہریوں کے ساتھ نہایت افسوسناک سلوک کے ویڈیو ثبوت سامنے آئے ہیں جس کے بعد آئی جی پنجاب کی جانب سے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد اب تھانوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی لگائے جانے کی خبریں بھی آ رہی ہیں ۔
پولیس پر شہریوں کا اعتماد اب پہلے جیسا برقرار نہیں رہاہے جو کہ نہایت حکومت کیلئے نہایت تشویشناک بات ہے لیکن اب دوسری جانب پنجاب کے بعد خیبر پختون سے بھی ایسی خبر سامنے آ گئی ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے ۔ ڈکیتی میں چوری کی واردات ہوئی اس کے سرے مقامی تھانے سے جاملے ہیں ۔
ٹویٹر پر سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل نامی پیج نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ہنگو کے ایک مقامی تھانے کی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں اورواقع بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ” ہنگو میں ایک ڈکیتی ہوئی جس کے بعد اس کی تحقیقات اور ڈکیتوں کو پکڑنے کیلئے سراغ رساں کتے لائے گئے اور جب تلاش شروع کی گئی تو کتے بھاگتے بھاگتے مقامی پولیس تھانے میں جا پہنچے اور اپنی تلاش وہاں ختم کر دی ۔“


اب اس واقعہ پر اہل علاقہ میں بہت زیادہ تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ سراغ رساں کتے اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ممکنہ طور پر کبھی ناکامیاب نہیں ہوئے ہیں ۔اس پر سوشل میڈیا پر لمبی چوڑی بحث بھی شروع ہو گئی ہے جبکہ سینئر صحافی روف کلاسرا نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جانچنے کی کوشش کی کہ کیا یہ سچ ہے ۔


عبدالقدیر بنگش نامی ایک ٹویٹر صارف نے ہنگو میں پیش آنے والے اس واقعہ سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ” جی میں بھی ہنگو میں ہی موجود ہوں یہ واقعہ یہاں پر پیش آیا ہے ۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہنگو میں پیش آنے والے اس واقع کی خبرٰیں سوشل میڈیا پر ہی سرگرم ہیں لیکن تاحال کسی بھی سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔