تحریک انصاف کے اہم رہنما کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ ، کیا درخواست کی ؟ جانیے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نےممکنہ گرفتاری کے پیش نظر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا ہے ۔ "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے سپیکر اسمبلی کو تمام تر صورتحال میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنما کو معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کیخلاف پرامن اجتماع، امن عامہ بل کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔