سعودی اسکانکم اور ٹیوٹا (TEVTA)" کا اجلاس، اوورسیز پاکستانیز کیلئے ایم او یو پر دستخط
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA)" اور سعودی اسکانکم کے سربراہان کے درمیان ایک اہم اجلاس لاہور سیکریٹریٹ میں ہوا جس میں ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے دوطرفہ ایم او یو دستخط کئے گیے۔
اجلاس میں اسکانکم کونٹریکٹنگ سعودی عرب کے سربراہ چوہدری شفقت محمود اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کےچیئرمین بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر شریک ہؤئے جبکہ معاونین میں ایف ٹی ٹی ایچ پراجیکٹ کے منیجر علی حسن بٹ، بالاج محمود ،دوسری جانب سے انجینئر قرۃالعین میمن، محمد عامر عزیز، مرزا عمر فاروق شریک ہوئے، اسکانکم پہلی اوورسیز سعودی کمپنی ہے جسکے ساتھ TEVTA نے ایم او یو دستخط کئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا ادارہ ہے۔ یہ نہ صرف الیکٹریکل بلکہ انڈسٹریل اور دیگر شعبوں کا ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (DAE) بھی کرواتاہے، پروگرام کا مقصد ایسے فارغ التحصیل افراد کو تیار کرنا ہے جو صنعتی شعبے کے انتظامی اور تکنیکی امور کے ماہرین کے طور پر فرائض انجام دے سکیں، ڈی اے ای پروگرام ہنر مند طلباء کو تکنیکی تعلیم کے لیے تیار کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
اس حوالے سے اسکانکم کا ادارہ اوورسیز پاکستانیز کیلیے اہم کردار دا کرےگا جس سے سعودی عرب میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔