مفتی عبدالقوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے کی خبروں پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل آگیا
لاہور (ویب ڈیسک)مفتی عبدالقوی کوایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیرمقرر کرنے کی خبروں پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا اور ایسے کسی اقدام کی تردید کی ۔
آج نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی، کسی شخص نےبغیر اجازت ایسی حرکت کی ہےتو اسکے خلاف ایکشن لیا جائےگا، وزیر اعلی پنجاب نے اسکا سخت نوٹس لیا ہے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھاکہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،
ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق شہری اپنے نام اور مرضی کے نمبر کی پلیٹس بنوا سکیں گے، وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم میں3 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ دوسری جانب مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ سکیم کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔