پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریاں سپیکرقومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ

پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریاں سپیکرقومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئیں، نجی ٹی وی ...
پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریاں سپیکرقومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتاریاں  سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع سپیکر آفس کاکہنا ہے کہ تمام گرفتاریاں سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئیں ،شق 103کے تحت کسی بھی رکن کی گرفتاری سے متعلق سپیکر کوآگاہ کیا جانا ضروری ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتار اراکین کیخلاف ایف آئی آر کی کاپی بھی سپیکر کو بھجوائی ہے،اراکین پر سنگجانی تھانہ میں جلسے کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔