خیبرپختونخوا ہاؤس دہشتگردوں، شرپسندوں کا اڈا بنا ہوا ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا ہاؤس دہشتگردوں، شرپسندوں کا اڈا بنا ہوا ہے،خیبرپختونخواکو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فلم میں تو تاریخ کے بعد تاریخ سے حل نکل آیا تھا،مجھے نہیں لگتا میرے کیس میں تاریخ کے بعد حل نکلے گا، عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ میرا کیس کسی ایک شخص کے بارے میں نہیں ہے،یہ ایک پالیسی کے بارے میں ہے کہ خاتون کی فیک ویڈیو بنا کر لگا دینا اتنا آسان کیوں ہے،جن اکاؤنٹس سے یہ گند اپ لوڈ ہوتا ہے ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔