یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی سٹارز کس ٹیم میں ہونگے؟

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی سٹارز کس ٹیم میں ہونگے؟
یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی سٹارز کس ٹیم میں ہونگے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )یو ایس ماسٹرز ٹی ٹین لیگ کے دوسرے سیزن میں پاکستانی سٹارز اِن ایکشن دکھائی دیں گے۔
یو ایس ماسٹرز ٹی 10 سیزن ٹو 8 نومبر سے 17 نومبر تک ٹیکساس میں کھیلا جائے گا۔پاکستان سے سابق کپتان محمد حفیظ، شعیب ملک، کامران اکمل اور رومان رئیس سمیت دیگر یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کے دوسرے سیزن میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب بھارت کے ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، ویسٹ انڈین ٹیم کے شہرت یافتہ سابق آل راو¿نڈر ڈیوین براوو اور آسٹریلوی سابق کپتان ایرون فنچ جیسے کھلاڑی بھی یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کا حصہ ہوں گے۔
کیلی فورنیا بولٹس نے پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کو اور ڈیٹرائٹ فالکنز نے قومی فاسٹ بولر عمران خان جونیئر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
نیویارک واریئرز کی ٹیم میں محمد حفیظ، سہیل تنویر، مصباح الحق، سہیل خان اور عمید آصف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شعیب ملک اور محمد عرفان ایٹلانٹا رائیڈرز کی ٹیم میں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید :

کھیل -