بھارت میں سکول طالبہ سب کے سامنے چالاکی سے سکوٹی چوری کرکے لے گئی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک سکول طالبہ نے سکوٹی چوری کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں پیش آیا جہاں ایک کم عمر سکول طالبہ نے وہ کام کیا جو کسی کے گمان میں بھی نہ تھا۔
سکوٹی کی مالکن نے بتایا کہ ایک سکول یونیفارم پہنی طالبہ میرے پاس آئی اور سکوٹی کو ہٹانے کیلئے چابی مانگی۔
خاتون نے کہا کہ یونیفارم کو دیکھ کر طالبہ کو سکوٹی کی چابی دے دی جس نے سکوٹی کو راستے سے ہٹانے کے بہانے سٹارٹ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ کی اس چوری کو سی سی ٹی وی نے محفوظ کرلیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے احتیاط سے سکوٹی کو گھمایا اور پھر وہ سکوٹی سٹارٹ کرکے آرام سے چلتی بنی۔
خاتون نے سکوٹی چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کروا دی جس پر پولیس نے طالبہ کی تلاش شروع کردی ہے