سپیکر قومی اسمبلی کا کل کے واقعے پر نوٹس، کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کل رات کے واقعے پر ایکشن لیں گے اور خاموش نہیں رہیں گے، واقعے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بدقسمتی سے جب پارلیمنٹ پر پہلا حملہ ہوا میں ہی اسپیکر تھا، اس کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر اٹیک ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سٹینڈ لینا پڑے گا، ساری ویڈیوز منگوالی ہیں، ذمہ دار کا تعین کرنا پڑے گا جبکہ ایف آئی آر بھی کٹوانی پڑی تو کرواؤں گا، نامزد کروں گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کو چیمبر میں طلب کر لیا۔