اسلام آباد پولیس پرپتھراؤ، 70سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس پرپتھراؤ، 70سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف ...
اسلام آباد پولیس پرپتھراؤ، 70سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس اہلکاروں پر پتھراؤکے واقعے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
"دنیا نیوز" کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت 11 دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمے میں شعیب شاہین اور عامر مغل سمیت 70 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس پر حملہ کیا، ڈنڈوں اور پتھروں سمیت راڈوں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے زخمی کیا گیا، سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔
ایف آئی آرکے مطابق پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور پولیس اہلکاروں سے سرکاری سامان چھینا گیا۔
واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا تھا، 26 نمبر چونگی پر جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکاءنے پتھراؤکیا۔

مزید :

قومی -