ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی میں ایک نشست اور بڑھ گئی

ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی میں ایک نشست اور بڑھ گئی
ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی میں ایک نشست اور بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے محمد آصف کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں فاتح قرار دے دیا گیا، جس کے بعد پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی میں ایک نشست اور بڑھ گئی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے محمد آصف کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سر بلند خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا جبکہ محمد آصف کو پی ایس 112 سے فاتح قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں پی ایس 112 سے آزاد امیدوار سر بلند خان کامیاب ہوئے تھے۔