گھریلو ملازمہ مالکن کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی

گھریلو ملازمہ مالکن کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی
گھریلو ملازمہ مالکن کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاقت آباد کے علاقے میں گھریلو ملازمہ نے مالکن کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سحر نامی گھریلو نوکرانی گھر سے 87 لاکھ مالیت کے زیورات، دس لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرا کر اپنے ساتھ لے گئی ہے پولیس نے متاثرہ شہری توصیف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ سحر نامی گھریلو ملازمہ نے چائے میں نشہ آور چیز پلا کر واردات کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے جلد گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔