''ری چارج پاکستان" سیلاب کی روک تھام کے لیے معاون ثابت ہو گا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یو ایس ایڈ، گرین کلائمیٹ فنڈ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے زیرِ اہتمام ’ری چارج پاکستان‘ لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم، وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک، معاون خصوصی توانائی محمد علی، وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے شرکت کی۔
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی واٹر مینجمنٹ میں تعاون کی پرانی تاریخ ہے، امریکہ نے پاکستان میں گومل زام منصوبے میں تعاون فراہم کیا، ری چارج پاکستان پروگرام کے ذریعے زراعت اور پینے کے صاف پانی میں مدد فراہم کی جائے گی، یہ منصوبہ پاکستان میں سیلاب کی روک تھام کے لیے معاون ثابت ہو گا، پاکستان میں 2022ء کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی واٹر مینجمنٹ میں تعاون کی پرانی تاریخ ہے، امریکہ نے پاکستان میں گومل زام منصوبے میں بھی تعاون فراہم کیا، ری چارج پاکستان پروگرام کے ذریعے زراعت اور پینے کے صاف پانی میں مدد فراہم کی جائے گی، یہ منصوبہ پاکستان میں سیلاب کی روک تھام کے لیے معاون ثابت ہو گا۔