عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز کی حالیہ پیشگوئی کے بعد خام تیل کی قیمتیں مئی 2021 کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی طلب میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔
اوپیک رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025 میں بھی تیل کی طلب میں کمی رہنے کا امکان ہے۔برطانوی خام تیل 4 فیصد کمی کے ساتھ 68 ڈالر فی بیرل پر بکنے لگا اور امریکی خام تیل کی قیمت 4.5 فیصد کمی کے ساتھ 65 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
چین میں توانائی کے متبادل ذرائع کے باعث تیل کی طلب میں کمی آئی ۔