اپنی جیت کو ڈسکہ کے عوام کے نام کرتی ہوں، نوشین افتحار

اپنی جیت کو ڈسکہ کے عوام کے نام کرتی ہوں، نوشین افتحار
اپنی جیت کو ڈسکہ کے عوام کے نام کرتی ہوں، نوشین افتحار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اسمبلی نوشین افتخار نے کہا ہے کہ اپنی جیت کو ڈسکہ کے عوام کے نام کرتی ہوں۔میر ی جیت کو ئی جادو گری نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی محبت ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھے کامیابی دلا کر نا اہل حکومت کی نا اہلیوں کے خلاف ا پنے غصے کا اظہارکیا ہے۔ مخالف امیدوارعلی اسجد مہلی نے میرے والد کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی،مجھے نہیں دی، دیکھتے ہیں کہ ان کی جانب سے کب مبارکباد کا پیغام آتا ہے۔علی اسجد ملہی کے ہاں خود مٹھائی لے کر جاﺅںگی۔
 دوسری جانب نومنتخب رکن اسمبلی کو مبارکباد ینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور تمام مہمانوں کی تواضح جلیبیوں سے کی جارہی ہے۔ ن لیگی کارکنان کی جانب سے ابھی تک جشن منایا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -