راولپنڈی پولیس نے نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل کر لیا، تہلکہ خیز انکشافات 

راولپنڈی پولیس نے نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل کر لیا، تہلکہ خیز ...
راولپنڈی پولیس نے نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل کر لیا، تہلکہ خیز انکشافات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی پولیس نے برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل کر لیاہے ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر امین اور جعلی عامل اسرار کو خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ، مقتولہ کی شناختی قدسیہ بتول کے نام سے ہوئی جو کہ ایک سکول ٹیچر تھی ، ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھندا ڈال کر قتل کر نے کے بعد لاش دفنا دی تھی ، مقتولہ اور شوہر کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، عامل زیورارت اور رقم بٹور چکا تھا ، مقتولہ کا شوہر اپنی بیوی کے رویے سے بد ظن تھا، مقتولہ نے جعلی عامل سے رقم زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزمان خاتون کو عملیات کے بہانے لے کر گئے اور تشدد کر نے کے بعد قتل کر دیا ،جس کے بعد لاش کو دفنا دیا اور اپنا جرم چھپانے کیلئے دسمبر میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا۔