پیپلزپارٹی اور حکومت میں کشیدگی میں اضافہ،   پیپلزپارٹی  کا  مسلم  لیگ(ن ) کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ  

پیپلزپارٹی اور حکومت میں کشیدگی میں اضافہ،   پیپلزپارٹی  کا  مسلم  لیگ(ن ) کو ...
پیپلزپارٹی اور حکومت میں کشیدگی میں اضافہ،   پیپلزپارٹی  کا  مسلم  لیگ(ن ) کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم  لیگ(ن ) کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی رپورٹ   کے مطابق بلاول بھٹو نے بیرون ملک روانگی سے قبل پارلیمان میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی فیصلے کی منظوری دیدی۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی پارلیمان میں حکومت کا مزید ساتھ نہیں دے گی اور قانون سازی میں حکومت کی حمایت نہیں کرے گی،جبکہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو اس فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں حکومتی اقدامات کا حصہ نہیں بنے گی، اور نہ ہی حکومت کے پیش کردہ کسی بل کی حمایت کرے گی، اس کے علاوہ پیپلزپارٹی آرڈیننس منظوری، توسیع میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔

ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی تحفظات دور ہونے تک حکومت کا ساتھ نہیں دے گی، جبکہ حکومت رواں قومی اسمبلی سیشن میں اہم قانون سازی نہیں کرا سکی۔ رپورٹ  کے مطابق  پیپلزپارٹی آئندہ دنوں میں مزید سخت فیصلے لے گی۔

مزید :

سیاست -