"ہمیں بتادیں تاکہ اپنا فیصلہ کرسکیں"کامران مرتضیٰ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں پر بول پڑے 

"ہمیں بتادیں تاکہ اپنا فیصلہ کرسکیں"کامران مرتضیٰ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں پر کھل کر بول پڑے ۔
"جیو نیوز" کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہمارے خدشات پر پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے رابطہ کرکے وضاحت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ لیکن ہم یہ وضاحت اسد قیصر کی طرف سے سننا چاہتے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ  نے کہا کہ ہمایوں مہمند سے آج میرا رابطہ ہوا تھا، انہوں نے بتایا کہ رابطوں کی ایسی کوئی بات نہیں۔ میں نے ہمایوں مہمند کو کہا کہ ہمیں بتادیں تاکہ ہم اپنا فیصلہ کرسکیں۔ہم جس سے بھی بات کریں اتحاد کے پلیٹ فارم سے ہو، کوئی باہر سے آئے اور اس سے بات چیت ہو اس پر ہمارے تحفظات ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ رابطوں پر اسد قیصر کی طرف سے واضاحت آئے، اگر ہمارے ساتھ آگے بڑھنا ہے تو انڈراسٹینڈنگ پر قائم رہنا ہوگا۔