ڈکیتی مزاحمت پر خاتون زخمی ، فلم سٹار بابرہ شریف کے گھر 30 لاکھ کی چوری، دوافراد مبینہ مقابلے میں پار

ڈکیتی مزاحمت پر خاتون زخمی ، فلم سٹار بابرہ شریف کے گھر 30 لاکھ کی چوری، ...
ڈکیتی مزاحمت پر خاتون زخمی ، فلم سٹار بابرہ شریف کے گھر 30 لاکھ کی چوری، دوافراد مبینہ مقابلے میں پار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ،شیخوپورہ اور فیروزوالا میں ڈکیت گروپوں نے لاکھوں کا صفایا کردیا، مزاحمت پر ایک خاتون زخمی ہوگئی جبکہ فلم سٹاربابرہ شریف کے گھر بھی 30لاکھ روپے کی چوری ہوئی ، پولیس مقابلوں میں شیخوپورہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ فیروز والا میں دومبینہ ملزمان کو پولیس نے مقابلے میں پار کردیا، لواحقین کے مطابق مرنیوالے لڑکے پولیس کی حراست میں تھے ۔
 تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ میں فلم سٹار بابرہ شریف کے گھر سے 30 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات چوری ہو گئے۔ غازی آباد حسین پورہ کے عبدالستار کے گھر دو ڈاکو گھس آئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 50 ہزارروپے اور زیورات لوٹنے کے بعد مزاحمت پر عبدالستار کی والدہ کو چھری مار کر شدید زخمی کردیا۔ڈیفنس بی فیز 5 میں وقار کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو باندھ کر گھر سے 13لاکھ کی نقد ی زیورات لوٹ کر لے گئے۔ غالب مارکیٹ میں چوروں نے فلم سٹار بابرہ شریف کے گھر سے 30لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔
ڈاکووﺅں نے وحدت کالونی میں حامد اور اسکی فیملی سے 2لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور موبائل، سبزہ زار میں نعیم اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور موبائل، گارڈن ٹاﺅن میں حیدر سے 95 ہزار اور موبائل، ہربنس پو رہ میں اسد سے 63 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے غازی آباد سے لیاقت، ڈیفنس سے عدیل کی کاریں جبکہ جنوبی چھاﺅنی سے ارسلان، فیصل ٹاﺅن سے علی، ہربنس پورہ سے مبشر اور عرفان، مصطفی ٹاﺅن سے فریاد، چوہنگ سے شاویز، گرین ٹاﺅن سے فہیم، نواب ٹاﺅن سے رحمن، سمن آباد سے شفیع، اقبال ٹاﺅن سے عماد، گلشن راوی سے حبیب، وحدت کالونی سے صہیب، بھاٹی گیٹ سے ناصر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔
شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڈ پر 3ڈاکو شہریوں سے موٹر سائیکلیں اور نقدی لوٹ رہے تھے اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ڈاکوﺅں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں کی ابھی تک شناخت ہو سکی ہے تفتیش جاری ہے۔
علاوہ ازیں فیروزوالا میں لاہور روڈ کی آبادی گلفشاں ٹاﺅن میں کالر روڈ پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوﺅں کی شناخت فیصل اور شوکت علی کے نام سے ہوئی۔ دونوں کا تعلق اجنانوالہ کے علاقہ سے تھا۔ دونوں افراد کے ورثاءنے نعشیں نہ ملنے پر پولیس رویہ کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس مقابلے میں ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ان کے اپنے دو ساتھی مارے گئے جبکہ تین ڈاکو فرار ہو گئے۔ مرنے والے دونوں نوجوانوں کے ورثاءذوالفقار، امتیاز اور ساجد نے الزام عائد کیا ہے پولیس نے دونوں افراد کو تین روز قبل پکڑا تھا جو بعد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں مار ڈالا۔ پولیس نفری کی بڑی تعداد نے دونوں افراد کو آبادی گاﺅں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔

ادھر پولیس نے الزامات کی تردید کرتے کہا ڈاکو واردات کرتے وقت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے مزید ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کر دی۔ علاوہ ازیں تھانہ اے ڈویڑن کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی۔

مزید :

جرم و انصاف -